ڈکیتی کیس میں سی ٹی ڈی اہلکار – اے ایس آئی ودیگر کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں مدعی مقدمہ اقبال پٹیل نے سی ٹی ڈی کے اہلکار ثناءاللہ چیمہ، اے ایس آئی چوہدری اعظم و دیگر کو شناخت کرلیا، عدالت نے مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ساڑھے 3کروڑ روپوں کی ڈکیتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان اور مدعی مقدمہ اقبال پٹیل پیش ہوئے۔دوران سماعت مدعی نے سی ٹی ڈی کے اہلکار ثناءاللہ چیمہ، اے ایس آئی چوہدری اعظم اور دیگر کو شناخت کرلیا۔ مدعی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے میرے گھرساڑھے 3کروڑروپے کی ڈکیتی مار کر مجھے حراست میں لینے کے بعد سی ٹی ڈی آفس لیجایا گیا،تین دن حراست میں رکھنے کے بعد مجھے چھوڑدیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment