کیرالہ کےمندرمیں2 کم عمر عورتیں داخل ہونے پر ہنگامہ

نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ کے سبری مالا مندر میں پچاس سال سے کم عمر کی دو عورتوں کے داخلے کے بعد مندر کو پاک کرنے کے لیے دو گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ رات کے وقت ان عورتوں کے مندر میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مندر میں کم عمر عورتوں کے داخلے پر پابندی کی صدیوں پرانی روایت ٹوٹ گئی ۔مندر میں دس سے پچاس سال تک کی عورتوں کا داخلہ ممنوع تھا۔چالیس سال کی بندو اور 39سال کے مندر میں داخلے کی خبر خود ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجیئن نے میڈیا کو دی۔انہوں نے بتایا کہ ان عورتوں نے پولیس کی حفاظت میں پوجا کی۔28ستمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے دس سے پچاس سال کی عمر کی خواتین کو سبری مالا مندر میں داخلے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔ مندر انتظامیہ نے اس حکم کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔ عورتوں کے داخلے کے بعد دار الحکومت تریوینڈرم اور مختلف شہروں میں بی جے پی سمیت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے مظاہرے کئے تاہم پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے انہیں منتشر کردیا ۔ کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی حکومت ہے۔

Comments (0)
Add Comment