کراچی(پ ر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقہ پی ایس94سے نامزد امیدوار حامد صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء خوردنوش میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی، جو حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔پاسبان اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔عوام انتخابی نشان ”غبارے “ کو یاد رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔