کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے اپنے ویڈیو بیان میں سنئیر صحافی و سی آر اے کےممبر کے خلاف دراندازی کی سی آر اے کی مجلس عاملہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ہنگامی اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کے بیان کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا گیا۔جواز کے طور پر پیش کیا جانے والے تجزیہ میں سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے کہیں اپنی ذاتی رائے کا اظہار نہیں کیا بلکہ تحقیقات کرنے والے اداروں کی جانب سے نشاندہی کیے گئے خدشات کا تزکرہ کیا تھا۔کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن سنئیر صحافی افضل ندیم ڈوگر کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سلسلے میں دیگر صحافی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔