کراچی(پ ر)تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد انور گجر نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بلاول زرداری کی سیاست کا بھی خاتمہ کر دیا۔صرف یہی نہیں بلکہ ذوالفقار بھٹو کی ملک گیر پارٹی کو صرف سندھ کے چار سے پانچ اضلاع تک محدود کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کوبے سہارا اور بے یارومددگار چھوڑ کر ناانصافی کی۔