پبلک اکائونٹس کمیٹی کی 8ذیلی کمیٹیاں تشکیل پاگئیں

اسلام آباد(نمائندہ امت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، نوٹی فیکیشن جاری کردیئے گئے۔ ذیلی کمیٹی اول کےکنوینئر نور عالم خان ہوں گے اور یہ 2017-18ء کے آڈٹ کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی دوم کے کنوینئر سید نوید قمر ہوں گے اور یہ کمیٹی .2016-17ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی سوم کے کنوینئر کی ذمہ داری سینیٹر شیری رحمان کی ہو گی اور یہ 2015-16ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی چہارم کے کنوینئر سید فخر امام ہوں گے اور یہ کمیٹی 2014-15ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی پنجم کی کنوینئر شاہدہ اختر علی ہوں گی اور یہ کمیٹی 2013-14ء آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی ششم کے کنوینر ایاز صادق ہوں گے اور یہ کمیٹی 2011-12ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ذیلی کمیٹی ہشتم کے کنوینر شبلی فراز ہوں گے اور یہ کمیٹی 2010-11ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔ رانا تنویر حسین ذیلی کمیٹی مانیٹرنگ کے کنوینر ہوں گے اور یہ کمیٹی پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کر کے رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔

Comments (0)
Add Comment