عالمی برادری بنگلہ دیش میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔لیاقت بلوچ

لاہور (امت نیوز)جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات کو انتہائی متنازع،وبدترین دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی طاقت سے جمہوریت کی منتقلی پر گہرا داغ لگا ہے۔عالمی برادری بنگلہ دیش میں بھارت کی غیر جمہوری مداخلت کا نوٹس لے۔بنگلہ دیش پر عملاً 15برس سے بھارت کی کٹھ پتلی حکومت مسلط ہے،نامساعدحالات کے باوجود بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بحالی و تحفظ کے لئے اپوزیشن کی مثالی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کو بتاہا کہ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے لیے ورکرز کنونشن کی تفصیلات طے کرلی گئی ہیں۔04جنوری کو امرا صوبہ کے ساتھ شیڈول کی حتمی منظوری کے بعد سراج الحق تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ورکزر کنونشن ملک میں کرپشن ،ظلم و ناانصافی،کرپٹ بد تہذیبی طرز پرمبنی حکمرانی کے خاتمے،اسلامی قوانین کی حفاظت اور اسلامی سماجی نظام کیلئے جہاد کا آغاز ہوگا۔متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی موبائل فون پر گفتگو میں طے پایاہے کہ وہ آئندہ ہفتے جماعت اسلامی کی قیادت سےملاقات کریں گے۔جماعت اسلامی ملک کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کے لیے تمام دینی قوتوں کو متحد اور متحرک رکھنا چاہتی ہے،سیاسی اور قومی محاذ پرہر سیاسی و دینی جماعت اپنے موقف کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آزاد ہے۔

Comments (0)
Add Comment