بنگلہ دیش میں دھاندلی کا پول کھولنے والے صحافیوں کیخلاف مقدمات-ایک گرفتار

ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کی آزادانہ کوریج کے جرم میں 2صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔دونوں صحافیوں پر دھاندلی کی جھوٹی خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ڈھاکہ ٹربیون کے ہدایت حسین ملا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا صحافی روپوش ہے۔ ہدایت حسین ملا کو متنازع ڈیجیٹل سیکورٹی کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافی نے کھلنا میں دھاندلی کا پول کھولا تھا ۔ انہوں نے خبر دی تھی کہ عوامی لیگ کے امیدوار کے ووٹ شہر کےتمام رجسٹرڈووٹوں سے بھی 22ہزار زائد ظاہر کئے گئے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment