نواز شریف کی سزامیں پونے 3سال تک کمی کے امکانات

لاہور(امت نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزامیں پونے 3سال تک کمی ہوسکتی ہے۔اس ضمن میں5اقسام کی معافیاں ملنے کے امکانات موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر انہوں نے مشقت یعنی صفائی اچھے طریقے سے کی تو سزا میں 672 دن یعنی تقریباً 2 سال کی کمی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کو جیل میں ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کا کردار اچھا ہے،اگر وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے تو انہیں ہر سال سزا میں 15 دن کی معافی مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ حکومت عید، رمضان اور دیگر تہواروں پر قید کے دنوں میں کمی کی جو مراعات دیگر قیدیوں کو دیتی ہے وہی نواز شریف کو بھی ملے گی۔ ہر سال اگر 30 سرکاری معافیاں لگائیں تو ان کی سزا میں 210 دن کی مزید کمی ہو جائے گی۔ سابق وزیر اعظم کو 20 دن کی معافی دینے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی ہے اور اگر نواز شریف کے چال چلن سے آئی جی اور سیکرِٹری داخلہ خوش ہوں تو وہ بھی انہیں دو دو ماہ کی معافی دے سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment