نوازشریف سے بیرک کے اندر ہی مشقت لی جارہی ہے-آئی جی

لاہور (امت نیوز)آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے کہاہے کہ نوازشریف کو اپنی بیرک یعنی کمرے تک محدود رکھا گیا ہے اور ان سے بیرک کے اندر ہی مشقت لی جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اپنی بیرک کی صفائی ستھرائی کے ذمہ دار ہوں گے ۔نوازشریف کو بیرک سے باہر آ نے کی اجازت نہیں جبکہ ان کا کو جیل میں کوئی مشقتی بھی نہیں دیا گیا ۔دریں اثنانوازشریف سے ان کے اہل خانہ آج ملاقات کریں گے ، جن میں حمزہ شہباز، مریم نوازاور نوازشریف کی والدہ بھی شامل ہیں ۔یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہے ہیں اور حال ہی میں میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نوازشریف سے جیل میں صفائی ستھرائی کی مشقت لی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment