کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔پیر پگاڑا اور دیگر رہنماوں سے بھی رابطوں کامحاذ یوسف رضا گیلانی نے سنبھال لیا، ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں آصف علی زرداری سے کروائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔