کراچی (اسٹاف رپورٹر) میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمٹ بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو اڈیالہ جیل سے پیشی پرکیلئے کراچی لانے کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ نے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ سماعت 4 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب جیل سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو نوٹیفیکشن ارسال کردیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو بھی لیٹر ارسال کیا گیا ہے۔