جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے نئےچیف جسٹس نامزد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جسٹس آصف سعید کھوسہ نئے چیف جسٹس پاکستان نامزد ہو گئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کی سمری کی منظوری دے دی۔نامزد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ نامزد چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جلد جاری کرے گی۔سپریم کورٹ کاہر جج 63سال کی عمرکو پہنچنےپرریٹائرہوجاتاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار17جنوری کو63 برس کےہو جائیں گے۔جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ فوجداری مقدمات میں کافی تجربہ رکھتے ہیں اور انھوں نے اپنے حصے کے فوجداری مقدمات نمٹادیے ہیں اور ایک اعزازحاصل کیاہے ۔جسٹس کھوسہ نے جہاں ممتازقادری شہیدکے حوالے سے فیصلہ دیاوہاں انھوں نے ملعونہ آسیہ کی رہائی کاپروانہ بھی جاری کیا۔سپریم کورٹ کے بعض بڑے فیصلوں میں بھی وہ شامل رہے ہیں حدیبیہ پیپرملزکیس میں انھوں نے اسحق ڈار کے خلاف اہم نکات بھی تحریرکیے ۔نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے لیے مہمانوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرناشروع کردی گئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھارت کی اعلیٰ عدالت سےحال ہی میں ریٹائرہونےوالےجسٹس مدان بھیمارو لوکور کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔وہ دو روز قبل 30 دسمبر 2018 کو ریٹائر ہو ئے تھے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس مد ان تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے تین رکنی بھارتی وفد کی قیادت بھی کریں گے ، وہ 18 جنوری کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہورپہنچیں گے۔حلف برداری کی تقریب ایوان صد ر میں ہو گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی سابق کھلاڑی اور صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے شدید تنقید کے باوجود بھی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment