اینٹی کرپشن – متحدہ کارکنوں کو الاٹ کے ایم سی گاڑیوں کی تفصیل طلب

کراچی ( رپورٹ / صفدر بٹ ) محکمہ اینٹی کرپشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وہیکل ڈپارٹمنٹ سے مختلف شعبوں کی 29 مسنگ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والی سرکاری گاڑیاں مختلف الزامات کے تحت معطل اور جیل جانے والے افسران ملازمین جن میں بڑی تعداد متحدہ کارکنان کی ہے کے نام پر الاٹ ہیں ،جو تاحال واپس نہیں لی گئیں اور ان کے غلط استعمال ہونے کے خدشات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف شعبوں کی غائب ہونے والی 29گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ زون کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 29مسنگ سرکاری گاڑیوں کی موجودہ حیثیت سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، وہیکل ڈپارٹمنٹ کو مسنگ ہونے والی سرکاری گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ جس میں لاگ بک ، الاٹمنٹ آرڈر ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور موجودہ حیثیت سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔ ان میں کرولا ،جی ایل، 9359،پک اپ،074- 161،ہائی روف جی ایل 5146،ہائی روف وائی0144،خیبر جی ایل 0426،خیبرجی ایل 0067،ہائی ایس 67X.،ہڈ ا سٹی جی ایل 6565،سوزکی مرگلہ جی ایل 0440،اورپک اپ جی ایس 8983،سوزکی بولان جی ایس 344 بی،نسان سنی جی ایل 0281،خیبر جی ایل0258،سوزکی ہائی روف جی ایس 355بی،پک اپ جی ایل 4872، ہائی روف 144۔161،پک اپ جی ایس 5311، ایمبولینس ای اے 4181،پک اپ جی ایس 5203، پک اپ جی ایل 4858،کلٹس جی ایل 5467، مہران جی ایس 8982،موٹر سائیکل کے بی ایس 1094،موٹرسائیکل کے سی او 7272،موٹرسائیکل کے سی یو8097،موٹرسائیکل کے بی این 9803، موٹرسائیکل کے ایف وائی 9222،موٹرسائیکل کے بی کیو95100،اور موٹرسائیکل نمبر کے سی یو 8092،شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے مختلف افسران و ملازمین جن میں بڑی تعداد متحدہ سے تعلق رکھنے والوں کی ہے ،جو مختلف الزامات کے الزامات میں جیل میں قید یا ملازمتوں سے معطل ہیں ،تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ موٹر وہیکل میں اثر و رسوخ ہونے کی بنا پر ان گاڑیوں سے متعلق کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں کہ مسنگ ہونے والی گاڑیاں کن افراد کے اور کن مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں مسنگ گاڑیوں کے غلط استعمال کئے جانے کے خدشات ہیں اور معاملے کا علم ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے بلدیہ حکام سے گاڑیوں کی موجودہ اسٹیٹس سمیت دیگر تفصیلات طلب کی ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment