قندہار میں افغان کمانڈوز کے اڈے پر طالبان حملہ – 5 ہلاک

قندہار(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)قندہارمیں طالبان نے افغان کمانڈوز کے اڈے پر حملہ کر کے5 فوجی ہلاک کردیئے۔ضلع میوند میں جنگجوسرنگ بنا کر بیس میں داخل ہوئے۔دھماکوں سےٹینکوں سمیت اسلحے کے ذخائر بھی تباہ ہوگئے۔افغان پولیس حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے سرنگ بنا کر اس میں دھماکے کئے۔حملے میں5 فوجی ہلاک اور6 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے دعویٰ کیا کہ مندوزوں کے علاقے کے رنگیزان کے مقام پر واقع کمانڈوز کی یونٹ کو حکمت عملی کے تحت سرنگ کے ذریعے تباہ کیا گیا جس سے اس میں تعینات 40کمانڈوز میں سے 35ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کے علاوہ پانچ ٹینک، 2اسلحے کے ذخائر تباہ ہوئے۔دریں اثنا اطلاعات کے مطابق ہرات میں طالبان نے اطالوی فوجی مشیروں پر فائرنگ کی۔افغان فوج کےکمانڈر نورقادری نے حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment