نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کیلئے فول پروف سکیورٹی

فیصل آباد(امت نیوز)نیشنل کبڈی چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ سٹیڈیم کے چاروں اطراف بھی پولیس کے چاک و چوبند دستے تعینات ہوں گے نیز ایران اور بھارت کی ٹیموں کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کی فراہمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی بین الاقوامی اور قومی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے چار سکیورٹی زون بنائے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment