ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان نے رواں ماہ شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ذریعے ٹیم میں کم بیک کرنے پر نظریں جما لیں۔ صابر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں گزشتہ سال ستمبر میں آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ سے معطلی کا سامنا ہے۔ صابر نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری میرے لئے تکلیف دہ ہے لیکن اب میری تمام تر توجہ بی پی ایل پر مرکوز ہے۔