لاہور۔3 جنوری(اے پی پی ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کےلئے قومی کرکٹرز ڈھاکہ پہنچ گئے۔ ڈھاکہ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کومیلا وکٹورینز سکواڈ میں شامل عامر یامین، ر اجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویرشامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن نظر آئینگے ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا ۔