ماؤنٹ مونگنوئی(امت نیوز) مارٹن گپٹل کی سنچری، کین ولیمسن اور ٹیلر کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 45 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل نے ٹیم میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ مارٹن گپٹل 138، کپتان کین ولیمسن 76 اور روز ٹیلر 54 اور جمی نیشم ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جمی نیشم نے میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کوسل پریرا کی سنچری رائیگاں گئی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کرے 50 اوورز میں 7 وکٹون کے نقصان پر 371 رنز بناکر آئی لینڈرز کو 372 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آئی لینڈرز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 326 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جمی نیشم نے 3، ایش سودھی، فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو ماؤنٹ مونگنوئی کے مقام پر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلا میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔