راجن پور (امت نیوز)پاکستان کا تاریخی ثقافتی کھیل کیمل فائٹ ایک مرتبہ پھر پروان چڑھنے لگا ہے۔ اس سلسلے میںگزتشہ روز راجن پور میں اونٹوں کا شاندار میلہ سجا۔ جہاں اونٹوں کا دنگل میں رانی نامی طاقتور اونٹ نے راجا اونٹ کو پچھاڑ کر بازی میلہ لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق نواحی علاقہ روجھان کے کچہ میں میلہ سج گیا جس میں لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کا دنگل کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقابلے کےلئے دور دراز سے اونٹوں کے جوڑ بلائے گئے۔سب سے تگڑا جوڑ پڑا راجن پور کی رانی اور ڈیرہ بگٹی کے راجا کے مابین جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ بلا آخر رانی نے راجا کو پچھاڑ کر مقابلہ جیت لیا۔ رانی کی جیت پر رانی کا مالک اور ساتھی جھوم اٹھے۔ اس دنگل کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔