اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے آبپارہ سڑک مکمل طور پر کھولنے کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پرحساس ادارے سے10 دن میں جواب طلب کیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ہم نے آبپارہ میں آئی ایس آئی والی سڑک کھولنے کا حکم دیا تھا، کیا عوامی استعمال والی سڑک کو کھول دیا گیا۔