اسلام آباد(امت نیوز)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سینئر صحافی مبشر زیدی کو مطلع کیا ہے کہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے کہ ایس پی پولیس طاہر داوڑ اور سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق ان کی ٹوئٹ پاکستانی قوانین کے خلاف تھی۔جبکہ مبشر زیدی نے کہا ہےکہ انہیں اس بات سے شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ان سے پاکستان سے باقاعدہ طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میری ٹوئٹ نے پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کیسے کی۔