کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے متحدہ رہنما فاروق ستار و دیگر کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پولیس فائل ہر صورت طلب کرلی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی ، پولیس کی جانب سے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ کی فائل پیش نہ کی جاسکی-