چینی قونصلیٹ حملہ کیس داخل دفتر کرنے کی رپورٹ پر تفتیشی افسر طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نےجمعرات کو چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ منتظم عدالت نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کو منتقل کی تھی۔اے کلاس رپورٹ میں اسلم اچھو کو عدم گرفتار ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلم اچھو کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے۔ہلاک شدہ دہشت گردوں سے بی ایل اے کا جھنڈا برآمد ہوا تھا۔حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment