بجلی چوروں-نادہندگان کیخلاف مہم کے حوالے سے 300سہولت کیمپس قائم

کراچی(بزنس رپورٹر)کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے دوران پورے شہر میں 300 سے زائد کسٹمر فیسی لیٹیشن کیمپس قائم کر دیئے ہیں تاکہ صارفین کو ان ہی کے علاقوں میں واجبات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔کے الیکٹرک کے سہولت کیمپ نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، گارڈن، بلدیہ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی اور لیاری میں قائم ہیں۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نادہندگان 20جنوری تک آسان ادائیگی کے پلانز کے ذریعے واجبات ادا کردیں، بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment