کراچی (بزنس رپورٹر) سندھ انجینئرز ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کنویز انجینئر علی مہدی کا ظمی کی زیر صدرارت ہوا، جس میں خیبرپختون اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے انجینئرز کو ٹیکنکل الائونس کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ سندھ میں موجود ٹیکنیکل الائونس کی ادائیگی کے مطالبے پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ایکشن کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انجینئرز کو ٹیکنیکل الائونس کی ادائیگی کے احکامات فوری جاری کریں۔ جبکہ ترقی کے منتظر انجینئرز اور دیگر افراد کو ترقی دی اور غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے۔