کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے وفد نے صدر شاہدانجم اور سیکریٹری طحہٰ عبیدی کی سربراہی میں ملاقات کی اور صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان روابط کو مزید تقویت دینے کا مطلب مفاد عامہ کے اقدامات سمیت سیکورٹی کی صورتحال کو مشترکہ اقدامات سے موثر اور مربوط بنانا ہے۔ جرائم کےخلاف میڈیا کا کردار اہم ہے جس پر پولیس کا بروقت ریسپانس نہ صرف کارکردگی میں اضافے کا سبب ہے وفد نے اس حوالے سے ورکشاپ کے انعقاد کی بات کی جس پر آئی جی سندھ نے اپنےمکمل تعاون کا یقین د لایا ۔