اماراتی ولی عہدپرسوں 1روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

اسلام آبا د( نمائندہ امت) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے 2 بلین ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں امداد کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔یہ دورہ یو اے ای سے لینے والے قرضے کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment