کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ رہنما ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ کے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیشی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ جے آئی ٹی نے ان سے علی رضا عابدی کےقتل سے متعلق آدھے گھنٹے تک سوالات پوچھے ۔ ایس ایس پی پیرمحمد شاہ نےبتایا کہ قتل کیس میں متحدہ کے اہم رہنماؤں کو بلایا تھا ۔متحدہ رہنما کے ترجمان بتایاکہ علی رضاعا بدی سے سیاسی اور نظریاتی ہم آہنگی کےپیش نظرفاروق ستار کو بلایا گیا تھا انہوں نے جے آئی ٹی کو مکمل تعاون کا یقین د لایا ہے ۔واضح رہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔