ٹنڈو آدم سے منتخب تحریک انصاف کارکن اسمبلی جعلساز نکلا – 3 سال قید

ٹنڈو آدم (نمائندہ امت) ٹنڈو آدم سے منتخب تحریک انصاف کا رکن اسمبلی جعلساز نکلا، 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ دیوان سچا نند نے ایوب راجپوت کو ایک کروڑ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر ایوب راجپوت کو ایک کروڑ روپے کا بینک کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہوگیا تھا ایوب راجپوت نے جعلسازی کا مقدمہ درج کروایا تھا جو کہ عدالت میں پانچ سال سے زیر سماعت تھا اور تقریباً تین سال قبل ایوب راجپوت کا انتقال ہوگیا دیوان سچا نند اس دوران ضمانت پر رہا۔ 3 جنوری کو ٹنڈو آدم جوڈیشنل مجسٹریٹ کامران کلہوڑو کی عدالت مین دیوان سچانند کیخلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کو تین سال قید کی سزا سنائی پولیس نے گرفتار کرکے ٹنڈو آدم سب جیل میں لاک اپ کردیا۔ واضح رہے کہ دیوان سچانند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوا تھا۔ ٹنڈو آدم سب جیل میں قید ایم پی اے دیوان سچانند نے اپنے موٴقف میں بتایا کہ 18 دسمبر کے روز میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث 31 دسمبر کی پیشی میں والد کا فوتگی سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے 3 جنوری کی تاریخ دی تھی جس میں دلائل ہونے تھے لیکن عدالت نے سزا سنادی ہے ہم نے اپیل کیلئے ہائی عدالت میں درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment