ملیر ندی اراضی کیس میں وزیر اعلیٰ آج طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر ندی اراضی کیس میں نیب نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو آج (جمعہ)طلب کرلیاہے، جبکہ سابق وزیراعلی قائم علی شاہ بھی نیب کراچی میں پیش ہوں گے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق نیب تفتیش کررہی ہے۔اس سلسلے میں سابق وزیراعلی سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح رہے کہ نیب کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جن میں پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن ،تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment