حب ( نمائندہ امت ) ایس ایس پی لسبیلہ آغارمضان علی نے لیڈا آڈیٹوریم میں کھلی کچہری لگائی جس میں معززین علاقہ ، سیاسی و سماجی شخصیات ،تاجروں ا ور شہریوں نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں شہری منشیات کی کھلے عام فروخت کے خلاف پھٹ پڑے اور مطالبہ کیا کہ حب میں مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے والی وائن شاپ بند کی جائیں-