کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ نے کہا کہ عمران حکومت نے انڈے ۔مرغیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر ہم تعینات کرتے ہیں۔ اسے وزیراعلی اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے وزیراعظم نے کہا تھا گرین لائن کیلئے بسیں ہم لے آئیں گے، ہم نے کہا بالکل لے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ایسے کام کرے گی تو کیسے چل سکے گی ۔ان کا پلان 100دن کا تھا، جو قوم نے دیکھ لیا ۔ ایف بی آر کی وصولی دیکھ لیں۔ انڈے اور مرغیوں کے سوا کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا مجھے آج مجھے نیب سے کوئی نوٹس آیا ہے۔