لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ رام مندر بنا تو ایک پتھر میں بھی لگانے جاؤں گا۔ بھگوان رام کے گھر کی تعمیر میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے اور مندر پر کام جلد شروع ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے رام مندر کی تعمیر کے حق میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ رام مندر کی تعمیر کے موقع پر سنگ بنیاد رکھنے کے خواہش مند ہیں۔