ہندو جنونیوں نے گائے چوری الزام پر مسلمان کو قتل کردیا

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہارمیں جنونی ہندووں نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 60 سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار کرموت کی نیند سلادیا۔ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی۔ میڈیا میں خبرآنے پرحکومت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد کرنے والے دیہاتیوں کے چہرے صاف طور پر نظر آنے کے باوجود نامعلوم افراد کے نام ایف آر آئی کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا کے لیے پارلیمان کو قانون سازی کا حکم دیا تھا تاہم یہ معاملہ تاحال سست روی کا شکار ہے۔

Comments (0)
Add Comment