پاکستان میں سپورٹس مین کی حکومت ہے-شہزاد وسیم

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولس گوئیہ اورتحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاہے کہ پاکستان اور رومانیہ میں کھیلوں کے حوالے سے تعاون حوصلہ افزا ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا،پاکستان میں ایک سپورٹس مین کی حکومت ہے ، عمران خان نے ملک میں کھیلوں کی ترقی کا تہیہ کیا ہو اہے، رومانیہ اور پاکستان کھیلوں کے وفود کا تبادلہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری اسلام آباد کپ سنوکر چمپئین شپ کے فائنل کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

Comments (0)
Add Comment