کراچی(امت نیوز) کراچی کنگز نے پی ایس ایل فور میں عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔پی ایس ایل کے 2016 میں پہلے ایڈیشن کی ابتدا میں شعیب ملک کراچی کنگز کے کپتان تھے، انہوں نے ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو انگلش آل راؤنڈر روی بوپارہ نے ٹیم کی کمان سنبھال لی، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں قیادت سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا کے سپرد رہی۔