نوشہرہ (بیورو رپورٹ) نوشہرہ میں 9 سالہ بچی مناہل زیادتی اور قتل کیس کے ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ مناہل کو 27 دسمبر کی رات ملزم یاسر نے زیادتی کے بعدبے دردی سے قتل کیا تھا۔مناہل کی لاش 28 دسمبر کی صبح مقامی قبرستان سے ملی۔ نوشہرہ پولیس نے ٹیکنیکل اور سائنسی تفتیش سے 72 گھنٹے کے اندراندر ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔آج ملزم یاسر نے سنئیر سول جج مردان کی عدالت میں اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں تھانہ کی حدود میں گزشتہ دنوں مناحل بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا ملزم یاسر کو نوشہرہ پولیس نے گرفتار کرکے مردان کی عدالت میں پیش کرکے ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا انہوں نے اپنا جرم سینئر سول جج کے سامنے جرم قبول کیا۔