سلمان بٹ نے مکی آرتھر کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی اہلیت پر سوال اٹھادیا.کہتے ہیں کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں جب کھلاڑیوں کی فٹنس،کارکردگی اور فارم کو دیکھا جاتا ہے تو ہیڈ کوچ کے لیے بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہئے کیونکہ یہ بات دیکھنا لازمی ہو چکی ہے کہ مکی آرتھر گرین شرٹس کی تینوں فارمیٹس میں کوچنگ کی اہلیت بھی رکھتے ہیں یا نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اسی وقت بہتر ہو سکتی ہے جب ملکی کرکٹ کا ڈھانچہ مستحکم ہوگا ،یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب تک قومی ٹیم کے سرفہرست کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ میں چار روزہ میچوں میں نہیں کھیلیں گے تو ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہیں ہو گی۔

 

Comments (0)
Add Comment