کراچی (پ ر) پیپلز پارٹی بھٹو گروپ کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بکھرے ہوئے پاکستان کو دوبارہ متحد و منظم کرکے حقیقی عوامی راج کا قیام عمل میں لایا۔ ان کے دور اقتدار میں بین الاقوامی سطح پر ناصرف پاکستان بلکہ پاکستانی عوام کو عزت و وقار کی نظر سے دیکھا جارہا تھا لیکن آج حالات بالکل برعکس ہیں۔ غنویٰ نے ملک میں معاشی و معاشرتی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ عوام دوست معاشی پالیسیاں ترتیب دیں۔