انصاف جفاکش یونین سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں- عابد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کا سوئی سدرن گیس انصاف جفاکش یونین سے کسی قسم کا کوئی تعلق یا الحاق نہیں ہے۔ کوآرڈنیٹیر عابد شاہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے انصاف جفاکش یونین کے چیئرمین صدر اور جنرل سیکریٹری کو ہدایات کی کہ وہ اپنے نام سے فوری طور پر انصاف کا لفظ ختم کردیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment