کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنت و الجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی آڑ میں تاجروں اور دکانداروں کے دکانوں اورغریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کے بجائے چائنا کٹنگ اور تجاوزات مافیا کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وہ مرکزاہلسنّت پر متاثرہ تاجروں اور عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ رب نوازحنفی اور تاج محمدحنفی بھی موجود تھے۔