یوسف گوٹھ کے مکینوں نے سرکاری اسکولز واگزار کرانے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پ ر)یوسف گوٹھ سرجانی کی شہری مفاد عامہ کمیٹی کے توسط سے یوسف گوٹھ کے مکینوں نے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری پرائمری اسکولوں کو گل محمد برفت عرف گلو وڈیرا سے واگزار کرایا جائے تاکہ گوٹھ کے غریب بچے اور بچیوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔ اسکولوں میں گرلز پرائمری اسکول پلاٹ نمبر 33،گرلز پرائمری اسکول ، بوائز پرائمری اسکول اویس قرنی ، بوائز پرائمری اسکول اور مدرسہ الجامعہ براہیمیہ ٹرسٹ کا پلاٹ شامل ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ تعلیم ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے، لیکن مقامی وڈیرہ گل محمد برفت جس کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے پارٹی کی پشت پناہی کے باعث اسکولوں کے اراضی پر قابض ہے۔ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ دورہ کر کے مذکورہ اسکولوں کو بحال کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment