کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد کی خصوصی ہدایت پر محکموں کی کارکردگی کو جانچنے کے سلسلے میں اجلاس چیف آفیسر مسرور احمد میمن کی زیر صدارت ہوا، جس میں انجینئر فضل محمود گل، شریف شیخ بلوچ، نور حسن جوکھیو، عبدالغنی شیخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹیکسیشن افسر، ڈائریکٹر ایڈمن، افسر مالیات اور ڈسٹرکٹ انجینئر نے رپورٹ پیش کی۔ چیف آفیسر نے کہا کہ کونسل کا ہر محکمہ عوام کی فلاح و بہبود میں مصروف عمل ہے۔