امریکی کانگریس میں 2 مسلم خواتین کا قرآن پر حلف

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 535 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،جن میں سے دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا۔کانگریس میں 100 سینیٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے جمعہ کواپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ان میں 127 خواتین  شامل ہیں۔امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جبکہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37سالہ الہان عمر اور 42سالہ راشدہ طالب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اوران کے ہاتھ میں تسبیح تھی ، جبکہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔ڈیمو کریٹس کی رکن نینسی پلوسی نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا۔

Comments (0)
Add Comment