نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے بھارت کے لیے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے 4 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ حج پر آنے کی کی اجازت دی ہے ۔