172 نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لٹک گی

اسلام آباد (امت نیوز) پیپلز پارٹی رہنماؤں سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لٹک گیا۔ جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کر کے ناموں کی فہرست حوالے کر دی۔ جے آئی ٹی سربراہ کمیٹی نے اجلاس کے لیے تیاری کا بھی وقت مانگ لیا۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سربراہ احسان صادق نے 172 افراد کی فہرست ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق سردار کے حوالے کی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ ناموں کے حوالے سے تیاری کر کے ای سی ایل جائزہ کمیٹی میں پیش ہونا چاہتا ہوں، اس کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لینے کے لیے تین رکن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں جوائنٹ سیکریٹری لا، سیکشن افسر ای سی ایل اور جوائنٹ سیکریٹری ای سی ایل شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment