اسلام آباد(ایجنسیاں) حکومت اورمسلم لیگ(ن)نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتوا امورپربات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران حکومت اورمسلم لیگ(ن)کی جانب سے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔