کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپ ٹاون ٹیسٹ جیتنے قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ 41 رنز کا آسان ہدف دیدیا ۔دوسرے ٹیسٹ میں سرفراز الیون پہلی اننگ میں 177 اور دوسری میں 298 رنزہی بناسکی تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گرین کیپ پہلی اننگز میں 177رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ تمام وکٹ کے نقصان پر 431رنز بنا کر 254 رنز کی برتری حاصل کی۔تاہم دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم 298 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔شان مسعود نے 61 ، اسد شفیق نے 88 اور بابر اعظم 72 بنا ئے ۔دوسری اننگز میں ڈیل اسٹین اور رباوا نے 4 ،4 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے صرف 41 رنز درکار ہیں ۔