گوجرانوالہ(امت نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کر کے لاہور کے نجی بینک کے سینئر منیجر وسیم فاروق کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ سے رقم نکلواتا تھا، ملزم نے جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنا رکھے تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے مطابق ملزم صارفین کے ڈیٹا کا کسٹوڈین بھی تھا۔ایف آئی اے کے ایکشن سے قبل ملزم گوجرانوالہ کے بینک میں اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے آیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم سے 100 اے ٹی ایم کارڈ اور اے ٹی ایم بنانیوالی ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی۔